سٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، جو آئین توڑے گا ہم اس کیخلاف ہیں: شاہد خاقان

11:34 AM, 21 Dec, 2020

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، جو آئین توڑے گا ہم اس کیخلاف ہیں۔

یہ بات انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار سنبھالے ڈھائی سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن توانائی اور بجلی کا بحران بدستور موجود ہے۔ ہمارے دور حکومت میں توانائی مسائل کے باوجود عوام کیلئے گیس فراہم کی سستی بجلی کو ان تک پہنچانے کیلئے یقینی بنایا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ پاکستان میں اضافی اور سستی بجلی صارفین کو فراہم کرنے سے گروس ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) میں تین فیصد کا اضافہ ہوا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس قومی ادارے نے آج تک کوئی بھی درست اور مثبت کام نہیں کیا۔ نیب کی جانب سے صرف پیسے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں دراڑیں ڈالنے اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم یہ صرف اس کی خواہش ہے۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تکالیف کی وجہ اس کی پالیسیوں کو قرا دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوتا، لوگوں کے مسائل ختم نہیں ہونگے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے حکومت کو عالمی وبا سے بڑی بیماری قرار دیا۔

مزیدخبریں