شیخ محمد بن راشد المکتوم بھی ٹک ٹاک کے دیوانے، پہلی ویڈیو شیئر کردی

10:45 AM, 21 Dec, 2020

دبئی: دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم بھی مشہور چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مداحوں میں شامل ہیں، انہوں نے اپنا اکاؤنٹ بناتے ہی اس پر اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ کی تعریف کرتے ہوئے اسے نوجوانوں میں مقبول ترین پلیٹ فارم قرار دیا جس کے کروڑوں صارفین بن چکے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پلیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں عرب ثقافت کا فروغ کریں گے، نوجوانوں کو سنیں گے، ان کیساتھ اپنی کہانیوں کو شیئر کرینگے۔ انہوں نے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنی آواز کے ذریعے ایک کہانی شیئر کی ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے، دنیا بھر میں لوگ اسے بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ پسند کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم عوام سے رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے اس کیلئے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بھی اپنے اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔ ان دونوں ویب سائٹس پر ان کے فالورز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

قارئین کے ذہن نشین رہے کہ ٹک ٹاک کا شمار دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو زیئرنگ ایپس میں ہوتا ہے۔ اس کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں