لاہور: محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ کھیلنے کی آفرز آنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بورڈ کے دہرے معیار اور دماغی طور پر ٹارچر کرنے کی وجہ سے ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد سے انہیں بگ بیش کھیلنے کی آفر آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر اور بگ بیش لیگ کی ایک ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ جس میں ٹیم نے انہیں بگ بیش کے رواں سیزن میں نمائندگی کی پیشکش کی ہے۔
خیال رہے کہ بگ بیش آسٹریلوی لیگ ہے جس کا دسواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے۔
یاد رہے کہ محمد عامر آئندہ سال جنوری میں کھیلی جانے والی ٹی ٹین لیگ میں بھی شرکت کریں گے ۔