بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید

12:16 AM, 21 Dec, 2020

آواران: بلوچستان کے علاقہ آواران کے قریب جٹ بازار میں انٹیلیجنس اطلاعات  کی بنیاد پر دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا ۔جہاں پر فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے جٹ بازار  میں سرچ آپریشن کیا ۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں  لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے زخمی سپاہی کو فوری طبی امداد کیلیئے کراچی منتقل کیا گیا، لیکن لانس نائیک محمد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

تاہم سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے جٹ بازار کے علاقے کو کلیئر کرالیا.





مزیدخبریں