بھارتی سائبر سکیورٹی چیف میجر جنرل آصف غفور کے معترف

11:56 PM, 21 Dec, 2019

اسلام آباد: بھارتی سائبر سکیورٹی چیف بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے معترف نکلے۔ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ نے کہا  کہ بیانیے کی جنگ کیسے لڑنی ہے ؟ یہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے سیکھنا پڑے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق،   جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ کہ بھارت کی تینوں مسلح افواج کیلئے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیں، تینوں افواج کے پبلسٹی ونگ اپنے اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں، پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر موثر انداز میں بیانیہ دے رہا ہے، بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دیکر بیانیہ پیش کرے۔

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف نے کہا  کہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے تو پورا یورپ انکی بات کو توجہ دیتا ہے، جب پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر خطے کو خطرات کی بات کرتے تو دنیا خطرے کو محسوس بھی کرتی ہے۔

مزیدخبریں