بلاول   کی بڑھکیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں، بلاول بھٹو

10:36 PM, 21 Dec, 2019

سیالکوٹ:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاک فوج کیساتھ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ نیب کے نوٹس کو جوڑنا ٹھیک نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر  نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہر محاذ پر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر چکے ہیں، بھارتی پائلٹ ابھینیندن کی واپسی ہندوستان کے منہ پر امن کا طمانچہ تھا۔  ہندوستان کے چپے چپے میں مودی کے پَتلے جلائے جارہے ہیں، پاکستانی فوج عوام یکجہتی سے مودی کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ عمران خان کی پالیسیوں کو درست انداز میں پہنچانے کے لئے کوارڈینٹر ہراول دستہ ثابت ہونگے۔

معاون خصوصی نے بلاول کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی  کی بڑھکیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں،بلاول کے والد نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ میں رخصت کیا، اپنے دور حکومت میں والدہ کے قاتل نہ ڈھونڈ سکے، اگر ان کا دامن صاف ہے تو نیب کے نوٹسز کا جواب دینے سے کیوں گھبراتے ہیں۔

ان نے کہا  کہ معلوم نہیں کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پاکستان سے جانے کی کیا جلدی ہے، منگل کے روز انکے وکلاء کو ثابت کرنا ہوگا کہ سہولت کار کے بغیر بیمار ٹھیک ہو سکتا ہے کہ نہیں، ن لیگ دو بیانیون میں پھنسی ہوئی ہے۔ شہباز شریف اور نوازشریف کے بیانیے الگ ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا  کہ ن لیگ کے ورکرز سمجھیں کہ انکی قیادت اپنے مفادات کے لیے نطریات رکھتی ہے، ن لیگ مفادات کے نظریے میں قید ہے، مظلوم نہتے کشمیریوں کو قید کرنے کی بھارتی کوشش نے پورے ہندوستان کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں