نیویارک : انسٹاگرام سوشل میڈیا کی ایک مشہور ویب سائٹ ہے جو اپنے صارفین کی تمام ضرورتوں کو پوا کرنے میں پیش پیش ہے، لہذاجو برانڈ انسٹاگرام کو مارکیٹنگ کے طور پر استعمال کرتے ہیں ان کو ویب سائٹ کے فیچرز کی اپ ڈیٹ کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔
اگر آپ اپنے بزنس کی سوشل میڈیا پر تشہر کرتے ہیں تو 2019 کی پلانگ سے پہلے آپ کو 2018 کے ٹینڈز بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔
انسٹاگرام مشہوری :
گزشتہ سال انسٹاگرام کے دنیا بھر میں 800 ملین صارفین تھے جو اب تک ایک بلین سے زیادہ ہو گئے ہیں۔
گوگل پلے سٹور پر بلین سے زیادہ صارفین انسٹاگرام کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔
انسٹاگرام پر روزانہ 95 ملین فوٹو اور ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں۔
انسٹاگرام پر 53 فیصد لوگ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے استعمال کرتے ہیں۔انسٹاگرام کے 61فیصد صارف ایک یا ایک سے زیادہ سال سے ویب استعمال کر رہے ہیں۔
انسٹاگرام خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مشہور ہے، 50فیصد نوجوان انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہیں۔
انسٹاگرام پر 31 فیصد صارفین سالانا 7500 ڈالرز کماتے ہیں۔
انسٹاگرام کی کہانی:
انسٹاگرام پر 200ملین سے زیادہ ایکٹوپوسٹیں ہوتی ہیں۔
گزشتہ سال کے شروع میں انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا جس کے ذریعے شاپنگ کی جا سکتی ہے، جس میں بزنس صارفین ٹیگ کر کے پروڈکٹس بیچ سکتے ہیں۔
انسٹاگرام پرموسیقی کےذریعے سٹوریز شامل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
انسٹاگرام کی مصرفیت:
انسٹاگرام حقیقت میں مصروف ترین ویب سائٹ ہے جس کو روزانہ 500 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں۔
انسٹاگرام کے صارفین روازنہ 4.2 بلین پوسٹس لائک کرتے ہیں۔
انسٹاگرام کی پوسٹ ریچ 58 فیصد فیس بُک سے زیادہ ہے۔ انسٹاگرام پر صارفین 70 فیصد برانڈز کو سرچ کرتے ہیں۔
انسٹاگرام کے68 فیصد صارفین کہتے ہیں کہ وہ اس سوشل میڈیا سائٹ کے ذریعے برانڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔
انسٹاگرام مارکیٹنگ:
انسٹاگرام پر 50 ملین سے زیادہ بزنس صارفین ہیں۔
صارفین انسٹاگرام کو مختلف طریقوں سے استعمال کر کہ مارکیٹنگ کر سکتے ہیں، 2 ملین سے زیادہ ایڈورٹائزر انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہیں۔
انسٹاگرام کی مارکیٹ ویلیو 2019 میں 2.8 بلین ڈالرز تک چلی جائے گی۔
انسٹاگرام پر فری لانسنگ کام کرنے صارفین کو زیادہ کام مل رہا ہے۔
انسٹاگرام اپ ڈیٹ:
انسٹاگرام نے 2018 میں اپنی ویب سائٹ میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں ، جیسا کہ ایپ صارفین کو نیوز فیڈ کے ذریعے الرٹ رکھتی ہے۔
انسٹاگرام نے صارفین کے لیے سٹیٹیک کا آپشن متعارف کروایا ہےجو بزنس صارفین کے لیے سود مند ہے۔
انسٹاگرام نے شوپی فائی کا بٹن نئی اپ ڈیٹ میں دیا ہے جو چھوٹے ای کامرس صارفین کے لیے فائدہ مند ہے۔
انسٹاگرام نے اپنی ایک لائٹ ایپ بھی متعارف کروائی ہے جو کم سپیس استعمال کرتی ہے۔