یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے مالک میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

07:06 PM, 21 Dec, 2018

لاہور :یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے مالک میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ، جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔میاں جاوید کو ہارٹ اٹیک کی بنا پرسروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

نیب نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری کے ساتھ میاں جاوید کو بھی گرفتار کیا تھا۔میاں جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے جہاں انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔حکام نے ان کی لاش سے ہتھکڑی کھولنے کی زحمت تک نہ کی .میاں جاوید کو ہارٹ اٹیک کی بنا پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ہتھکڑی لگی لاش کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں