احتساب صحیح طرح ہو جائے تو ایوان خالی اور جیل بھر جائے گی، سراج الحق

05:55 PM, 21 Dec, 2018

ملتان : پانامہ میں 436 افراد کے نام ہیں سپریم کورٹ اور نیب ان کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا؟اگر احتساب صحیح طرح ہو جائے تو ایوان خالی اور جیل بھر جائے گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر احتساب صحیح طرح ہو جائے تو ایوان خالی اور جیل بھر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ میں 436 افراد کے نام ہیں سپریم کورٹ اور نیب ان کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا؟ حکومت نان ایشو ز پر کام کرکے اپنی کارکردگی دکھا نے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم تعلیم چاہتی ہے حکمران سینما گھروں کی نوید سنارہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،پنجاب حکومت نے بچوں کو بسنت کے چکر میں الجھا دیا اور اب ڈپٹی کمشنر کے کام بھی اب چیف جسٹس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سبز باغ دکھا کر سو رہی ہے۔

مزیدخبریں