ایم کیو ایم نے فاروق ستار پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعو ٰی کردیا

ایم کیو ایم نے فاروق ستار پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعو ٰی کردیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو عدالت لے گئی، متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے فاروق ستار پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار پر ہرجانے کا دعوی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فاروق ستار نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کا دعوے میں مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی کی ناکامی کا باعث ڈاکٹر فاروق ستار تھے۔ 

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے دعوی دائر کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اگر فاروق ستار معافی مانگتے ہیں تو ان کو معاف کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان اختیار ات کا تنازعہ گذشتہ کئی ماہ سے چلا آرہا ہے۔