پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس تین سال کیلئے فروخت

04:55 PM, 21 Dec, 2018

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین ایونٹس کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور  ٹیک فرنٹ نے حاصل کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ   کی طرف سے جاری اعلامیہ میں یہ کہا گیا   کہ 2019 سے 2021 تک ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہو نگے۔

پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس گزشتہ تین ایڈیشنز کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہیں تاہم پی سی بی نے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا ہے اور مقامی میڈیا جو پاکستان سپر لیگ کے میچز براہ راست نشر کرے گا ان کیساتھ تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقامی میڈیا کیساتھ معاملات بھی جلد طے پائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید  کہا   کہ ہم نے پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کے حوالے سے جو  اہداف مقرر کیے تھے وہ حاصل کر لیے ہیں۔

خیال رہے  کہ پی ایس سیزن فور  کا  آغاز   14 فروری کو  ہو  رہا ہے جس کا  پہلا  میچ اسلام آباد یونائیٹڈ  اور  لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز پاکستان میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔  14 فروری سے شروع ہونے والے یہ ایونٹ 17 مارچ  کو   کراچی میں اپنی رنگینیوں کیساتھ ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں