لاہور: عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی معالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے۔ ابوظہبی فنڈ ڈویلپنٹ جلد ہی یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دے گا اور رقم کی منتقلی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ابوظہبیٰ فنڈ ڈویلپنٹ کے تعاون سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور توانائی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کو لگ بھگ 12 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے اور جس میں سے سعودی عرب 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کر چکا ہے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر چند روز میں وصول ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور چین سے بھی رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ، ساتھ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی تھی۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دو طرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کی تھی۔