پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:پاکستان کا قومی کھیل ہاکی زوال کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہے اور ورلڈ کپ میں افسوسناک کارکردگی کے بعد کوچنگ سٹاف نے بھی استعفیٰ دیدیا تھا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے استعفوں کے بعد قومی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے بھی انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور میں ہونیوالے حال ہی میں ہاکی ورلڈ کپ میں خود پر ہونے والی تنقید کے بعد عمران بٹ نے دلبرداشتہ ہوکر کھیل سے کنارہ کشی کرنے کا یہ فیصلہ کیا ہے۔عمران بٹ نے 155 کے قریب میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

خیال رہے کہ 2 دن پہلے عمران بٹ کے بھائی اور قومی ٹیم کے ساتھ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ریحان بٹ نے بھی ساتھی کوچ دانش کلیم کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور مینجر حسن سردار نے استعفیٰ دیدیا تھا ۔