اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

11:24 AM, 21 Dec, 2018

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی منتخب کرلیا گیا۔

شہباز شریف کے علاوہ کسی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام نہیں دیا،شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا،مشاہد حسین سید اور تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے شہباز شریف کے نام کی تائید کی۔

قبل ازیں شہباز شریف نے پارلیمنٹ پہنچنے پر خواجہ سعد رفیق کا استقبال کیا جبکہ مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنما بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں