واٹس ایپ نے گروپ کال کو مزید آسان بنا دیا

واٹس ایپ نے گروپ کال کو مزید آسان بنا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکائونٹ

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنی ایپ میں کچھ بنیادی تبدیلی لا کر  گروپ کال کو صارفین کے لیے  آسان بنا دیا ہے، اس سے پہلے صارفین کو ون ٹو ون ویڈیو کال  میں شامل کرنا پڑتا تھا، یہ تبدیلی نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے لائی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن میں اب صارفین گروپ کال کر سکتے  ہیں، اس کے لیے صارف کو کال کر کے  دائیں طرف اوپر کے کونے پرکال آ ئی کن  کو ٹیپ کر کے گروپ شروع کرنا پڑتی تھی،  مزید دوستوں کو شامل کرنے کے لیے  صارف کو  اگلی اسکرین پر کلک کرناپڑتا تھا،  جس سے کنٹیک کی پوری لسٹ کھل جاتی  ہے، اس کے بعد صارف کو  جن دوستوں کو   گروپ کال میں ایڈ کرنا ہے ان  کو  ایڈ  کریں اور   آڈیو  یا  ویڈیو کے آپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے گروپ کال کا  آغاز کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے گروپ کال کا ایک نیا طریقہ بھی متعارف کروایا ہے، نئی اپ ڈیٹ میں ایک وقت میں چار لوگ کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ فیچرز دوسری میسجنگ سروسز پہلے ہی متعارف کروا چکی ہیں جیسا کہ فیس ٹائم ایپل اکتوبر میں اپ ڈیٹ کر چکی ہے جس میں ایک وقت میں 32 لوگ کال میں شامل ہو سکتے ہیں، اسی طرح میسنجر نے اپنی کال میں 50 لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش رکھی ہے، تاہم واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی نیا ہے جو وقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گا ۔