ویرات کوہلی نے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

11:46 PM, 21 Dec, 2017

ممبئی۔ : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے مشہور شخصیت کا اعزاز پا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی کارکردگی، انڈورسمنٹ فیس اور بڑھتی شہرت کے ساتھ ساتھ رواں سال اب تک 144 ملین ڈالر کی کمائی بھی کی جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے، اسطرح انہوں نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی کمائی 106 ملین ڈالر ہے جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

مزیدخبریں