واشنگٹن:امریکی میڈیا نے کہاہے کہ اب جب کہ 2017 کا سال ختم ہونے کو ہے داعش کا عراق اور شام میں خلافت کا خواب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، عراقی حکومت کی جانب سے خشکی پر مستقل مہم اور شام میں اتحاد کی مدد کی حامل فورسز اور ان کے ساتھ ساتھ مغربی فضائی طاقت، ان سب نے آخر کار اس دہشت گرد گروپ کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم عراق، شام اور ایرانی عہدے دار وں کی جانب سے فتح کے اعلان کے باوجود امریکہ اور اس کے اتحادی خبردار کر رہے ہیں کہ لڑائی کے ختم ہونے میں ابھی بہت وقت باقی ہے ۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد گروپ داعش نے یکم جنوری 2017 کو استنبول کے رینا نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص کو بھیج کر 39 لوگوں کی ہلاکت سے سال کے ایک خونریز آغاز کو یقینی بنایا ۔ایک عینی شاہد یوسف کوڈٹ نے کہاکہ افراتفری کے شکار لوگ، خون، گولیوں کی آوازیں، دھماکے، یہ سب چیزیں میرے ذہن پر ہر وقت سوار رہتی ہیں۔لیکن مہلک دہشت گرد حملے کا حملہ عراق میں ایک مختلف حقیقت کی شکل میں ظاہر ہوا جہاں عراق کے شہر موصل می،ں جو اس گروپ کی اعلان کردہ خلافت کا دار الحکومت تھا، داعش نے اس وقت فرار کی راہ اختیار کی جب سیکیورٹی فورسز شہر میں داخل ہوئیں۔