لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت ایک شریف حکمران خاندان کی کرپشن کو بچانے اور انکونوازنے میں لگی ہوئی ہے ، نواز شریف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہے ، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے نواز شریف نے اپنی چوری کو بچانے کی خاطر عدلیہ مخالف تحریک کا جو نعرہ لگا یا ہے اپنے پائوں پر کلہاڑا مارا ہے
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی نا اہلی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے ، نواز شریف کے درباری وفاقی وزراء اپنے اپنے محکموں میں کام کرنے کے بجائے بلکہ کرپشن کا دفااع کرتے ہوئے ان کے اردگرد کھڑے ہیں ، اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہے ، کوئٹہ چرچ پر ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، حکومتیں چرچز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے ، پی ٹی آئی جاں بحق ہونے والے افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں لٹیرے گینگ کو لیڈ کر رہے ہے جو 35سالوں سے عوام کا خون چوس رہا ہے ، تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی تحریک کی قصاص تحریک کی بھرپور حمایت کرتی ہے ، ایک طرف کو لوٹنے والے جبکہ دوسری طرف ملک کو بچانے والے کھڑے ہے ، نواز شریف کی اصلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔