رحیم یار خان میں 40 ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

رحیم یار خان میں 40 ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا


رحیم یار خان:رحیم یار خان کے علاقے میں 40 ہزار لٹر فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،آئل ٹینکرسے تیل بہنا شروع ہو گیا جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرکراچی سے لاہورجارہاتھاکہ رحیم یار خان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں دھند کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیاجس سے تیل بہنا شروع ہو گیا جس کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈال دیا۔