لاہور:صوبائی دارالحکومت میں نواب ٹائون کے علاقہ میں داماد نے چھریوں کے وار سے سسر کو قتل کر دیا، قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے سے قبل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے مقتول محمد یوسف کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا، مقتول محمد یوسف کے بیٹے اور مقدمہ کے مدعی رب نواز نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم جاوید جو اس کا بہنوئی ہے پہلے بھی اس کے والد پر قاتلانہ حملہ کر چکا ہے اور آئے روز اس کی ہمشیرہ کے ساتھ مار پیٹ کرتا رہتا تھا۔
گھریلو تنازعہ نے 2 خاندان برباد کر دیئے، داماد جیل چلا گیا اور سسر قبر میں دفن ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول یوسف کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔