صرف ایک ماہ میں روہنگیا مسلمانوں کے 40 گائوں جلا دئیے گئے

08:02 PM, 21 Dec, 2017

نیویارک:میانمار میں صرف ایک ماہ میں مسلمانوں کے 40 گائوں جلا کر تباہ کردیئے گئے ۔


تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کے صوبے رخائن کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔این جی او کیمطابق رواں سال اگست سے مسلمانوں کے 300سے زائد گاں تباہ و برباد کردیے گئے۔


اس سے قبل ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے بھی سروے رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق اسی سال اگست کے مہینے میں چھ ہزار سات سو مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔گزشتہ روز میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی مندوب یانگی لی کی رخائن میں آمد پر پابندی لگادی تھی۔

مزیدخبریں