بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کا نیا روپ سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کا نیا روپ سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ”عاشق بنایا آپ نے“ میں بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا جس کے بعد نئے روپ میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے۔
اداکارہ تنوشری اچانک ہی 2010 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور اسکرین سے غائب ہوگئیں ۔ تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بالکل ایک نئے روپ میں تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے خود کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس کے بعد سب ہی ان کےنئے روپ پر حیران ہیں۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری نے فنی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشق بنایا آپ نے“ سے کیا جب کہ فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی توحاصل نہ کی لیکن اداکارہ نے خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ”گڈ بوائے ، بیڈ بوائے“ اور ”رسک“شامل ہیں۔