لاہور: اکثر مرد اپنے کپڑوں کے بارے میں اکثر فکرمند نظر آتے ہیں ۔ وہ اس کے لئے ناصرف کوششیں کرتے ہیں بلکہ پریشانی کو اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں۔ تاہم یہاں کپڑوں کے بارے میں یہ وہ باتیں ہیں جو ہر مرد کو معلوم ہونی ضروری ہیں۔اور ان پر عمل کرکے وہ اپنا وقت بچا سکتے ہیں اور پریشانی سے دور رہ سکتے ہیں۔
کوٹ کے بٹن :
اپنے کوٹ کے نیچے کے بٹن بند نہ کریں اور درمیان والے بٹن ہمیشہ بند کریں،اوپر کے بٹن اگر وقت ہو تو بند کرلیں ورنہ انہیں ک±ھلا بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔ بیٹھتے ہوئے اپنے کوٹ کے تمام بٹن کھول کر بیٹھیں۔
ریڈی میڈ پینٹ کوٹ سے پرہیز:
اگر نیا پینٹ کوٹ خریدنا ہوتو ہمیشہ سلوائیں کہ اس طرح اچھی فٹنگ والا سوٹ بنے گا۔ ریڈی میڈ میں فٹنگ ٹھینک نہ ہونے کی وجہ سے آپ زیادہ اچھا نہ لگیں گے۔
جوتے:
ہمیشہ اپنے جوتوں پر پیسہ خرچ کریں کہ ان کی وجہ سے شخصیت بنتی ہے۔
تسمے:
ہمیشہ اپنے تسموں پر نظر رکھیں اور انہیں گندا نہ ہونے دیں۔
جم کے کپڑے :
اپنے جم کے کپڑے باہر پہن کر نہ آئیں اور انہیں جم تک محدود رکھیں۔اگر آپ یہ کپڑے باہر پہن کر آئیں گے تو لوگ آپ پر ہنسیں گے۔
شرٹ :
آدھی بازووں والی شرٹ مت پہنیں کہ یہ اب فیشن سے آوٹ ہوچکی ہیں۔
پینٹ:
اپنی پینٹ کی فٹنگ دیکھنے کے لئے کمر میں نگلی ڈال کر دیکھیں۔اگر ایک انگلی آرام سے فٹ ہوتو پینٹ ٹھیک ہے اور اگر پتلون ڈھیلی یا تنگ لگے تو یہ فٹنگ ٹھیک نہیں۔
بیلٹ :
اپنی بیلٹ کو گول گھماکررکھنے کی بجائے ھونٹی کے ساتھ ٹانگیں کہ اس طرح ان کی شیپ خراب نہ ہوگی۔
ٹائی:
ٹائی باندھتے وقت خیال رکھیں کہ آپ کی ٹائی بیلٹ تک جائے۔اگر یہ زیادہ لمبی یا چھوٹی ہوگی تو یہ بدذوقی کی نشانی ہوگی۔