طیب اردگان کے آبائو اجداد اغوا کار تھے : وزیر خارجہ یو اے ای

طیب اردگان کے آبائو اجداد اغوا کار تھے : وزیر خارجہ یو اے ای


متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے الزام لگایا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے آبائو اجداد نے 20 ویں صدی کے اوائل میں مدینہ کے لوگوں کو اغوا کیا تھا ۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹویٹر کے ایک صارف علی العراقی نے ایک ٹویٹ نے کہا کہ گورنر مدینہ فردین پاشا چور تھا جس کے جواب میں وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اسی ٹویٹ کو شیر کروایا ۔


علی العراقی نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ سابق مدینہ گورنر نے مدینہ میں لوٹ مار کی اور شہریوں کو اغوا کرکے انہیں ٹرین میں بھر کر شام اور استنبول لے گئے۔مذکورہ صارف نے مزید ٹوئٹ کیا کہ مدینہ کے گورنر طیب اردوگان کے آباو اجداد تھے اور یہ ہی تاریخ عرب مسلم کے ساتھ منسلک ہے۔