تم میرے آبائو اجداد سے لاعلم ہو ٗ بے شرم نہ بنو : طیب اردگان 

06:00 PM, 21 Dec, 2017

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جو لوگ مدینہ میں ہیں وہ بے شرمی اور بے رحمی سے بہتان آمیز رویہ اختیار رہے ہیں، پہلے اپنی حیثیث کو پہچانو، اس کا مطلب یہ ہوا کہ تم اس ملک سے آگاہ نہیں، تم اردوگان سے واقف نہیں، تم اردوگان کے آباو اجداد کی تاریخ سے لاعلم ہو۔


متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کو اپنی حیثیت میں رہنا چاہیے۔ اصل میں یہ لوگ تاریخ سے نابلد ہیں ۔ ان کے علم میں نہیںکہ جب مدینے کا محاصرہ کیا گیا تو فردین پاشانے مدینہ کی حفاظت کی تھی اور اس وقت بہتان لگانے والوں کے آباو اجداد کہاں تھے؟


یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ طیب اردگان کے آبائو اجدادگورنر فردین پاشا نے برطانوی فوجیوں کے حملے میں مدینہ کی حفاظت کی بجائے برطانوی راج کا ساتھ دیا تھا۔

مزیدخبریں