لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے تین نامور اداکارائوں اور ایک گلوکارہ سے آمدن ، جائیدادوں، بینک اکائونٹس اور گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے اداکارہ صائمہ نور، خوشبو ،نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز سے ا ن کی آمدن، اثاثوں، بینک اکائونٹس اور ٹیکسیشن کے اداروں کو جمع کرائے گئے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں 27دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔