نئی دہلی: بھارت مورتیوں کو سردی سے بچانے کیلئے مندر میں ہیٹر نصب کر دیئے گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سردی کی شدت کچھ اتنی ہے کہ وہاں مندر میں رکھی مورتیوں کو بھی سردی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ریاست اتر پردیش کے تاریخی و مذہبی حوالے سے اہم ترین شہر ایودھیا کے ایک مندر میں مورتیوں کو سردی کے اثرات سے بچانے کے لیے ہیٹر نصب کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایودھیا میں واقع جانکی گھاٹ باڈا ستھن نامی مندر میں ہیٹر نصب کیے گئے۔مندر کے پوجاری مہانت جنمے جے شرن نے اس بات کی تصدیق کی کہ مورتیوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹر نصب کیے گئے۔اے این آئی کے مطابق نصب کیے گئے ہیٹر گرم پانی کا انتظام بھی کرتے ہیں۔
خبر رساں ادارے نے پادری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیٹرز کو بھگوان کی مورتیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نصب کیا گیا۔خیال رہے کہ جس شہر کے مندر میں ہیٹر نصب کیا گیا، اس شہر کو بھگوان کا جنم بھومی شہر بھی کہا جاتا ہے۔ایودھیا کا شمار ہندوستان کے قدیم ترین، تاریخی و مذہبی شہروں میں ہوتا ہے، اسے مندروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔