ممبئی: معروف بھارتی ادااکار شاہد کپور نے الزام عائد کیا ہے کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے مجھے دھوکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد کپور نے نیہا کے شو میں شمولیت اختیار کی ۔ نیہا نے شاہد کپور سے سوال کیا ہے کہ انہوں نے کبھی محبت کی ہے جس کے جواب میں شاہد کی بتایا کہ مجھے دو اداکاراوں کے ساتھ محبت ہوئی تھی جن میں سے ایک معروف بھارتی اداکارہ نے مجھے دھوکا دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق شاہد کا اشارہ کرینہ کی طرف تھا کیونکہ شاہد اور کرینہ کے درمیان طویل عرصے تک مبینہ تعلقات رہے تھے لیکن کرینہ نے سیف علی خان سے شادی کرنے کے لیے شاہد کپور کو دھوکا دیا تھا۔جس کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں تھیں۔