پاکستان میں ایشین ایمر جنگ نیشنز کرکٹ کپ کا انعقاد، بھارت نے مخالفت کر دی

پاکستان میں ایشین ایمر جنگ نیشنز کرکٹ کپ کا انعقاد، بھارت نے مخالفت کر دی

لاہور: بھارت نے پاکستان میں ایشین ایمرجنگ نیشنز کرکٹ کپ کے انعقاد کی مخالفت کر دی۔ 6 ملکی ایونٹ کی میزبانی کے حقوق اکتوبر میں لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان کو دیے گئے تھے اور اس اجلاس میں بھارت شریک نہیں ہوا تھا۔ 

اب گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں بھارت نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ ہم سے مشاورت کے بغیر میزبان کا انتخاب کیا گیا لہذا ہم اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے۔

دوسری جانب سری لنکا و دیگر نے ٹیمیں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں