لاہور : مسلم لیگ ن کے بڑوں نے جاتی امراء میں سرجوڑلیے.وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بھی نوازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔اہم بیٹھک میں فاٹااصلاحات سمیت دیگر سیاسی امورپر بات چیت کی جائیگی.
فاٹااصلاحات پراپوزیشن کے دباؤ کی وجہ سے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی صلاح مشورے کیلیے لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم جاتی امرء میں پارٹی صدر نواز شریف سے فاٹاریفارمزسے متعلق بات چیت گریں گے۔سابق وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں ملک کی موجودہ صو رتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کریں جبکہ مولانا فضل الرحمان جو حکومت کے اتحادی بھی ہیں کا کہنا ہے کہ فاٹا کو کے پی میں ضم نہ کیا جائے ۔
فاٹا کے عوام کالے قانون نے نجات چاہتے ہیں ۔