تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا،13افراد زخمی

01:19 PM, 21 Dec, 2017

آسٹریلیا:سڈنی کی مصروف ترین شاہراہ پرتیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق جب پیدل چلنے والوں کا ایک گروہ سڑک پار کر رہا تھا تو ایک تیز رفتار گاڑی پیدل چلنے والوں کو کچلتی ہوئی سڑک کے پار چلی گئی۔
13افراد شدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل کر دیئے گے ہیں۔ایک عینی شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں موقع پر موجود تھی جب ایک تیز رفتار گاڑی آکر ٹکرائی۔یہ مصروف ترین شاہراہ ہے اور میں نے ایک دم گاڑی کو درجنوں افراد سے ٹکراتے ہوئے دیکھا ۔

یہ بہت دل دہلا دینے والا منظر تھا جب درجنوں افراد ہوا میں اڑتے اور چلاتے ہوئے نظر آرہے تھے ۔گاڑی چلنے والے دونوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔

مزیدخبریں