خاتون کا یو ٹیوب اسٹنٹ دیرینہ دوست کی جان لے گیا

12:25 PM, 21 Dec, 2017

شکاگو: یوٹیوب ویڈیو بنانا خاتون کو مہنگا پڑھ گیا۔ویڈیو بناتے ہوئے خاتون کا یو ٹیوب اسٹنٹ دیرینہ دوست کی جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق ۲۲ سالہ خاتون نے کہا کہ میرے دیرینہ دوست نے مجھے مجبور ر کیا کہ میں ان کے  ساتھ یہ خطرناک اسٹنٹ کروں ۔ اس ا سٹنٹ کے تحت مجھے ان کے سینے پر گولی چلانی تھی اور انہوں نے اپنے سینے پر کتاب رکھ کر گولی سے خود کو بچا لینا تھا ۔خاتون نے بتا یا کہ میرے دیرینہ دوست نے مجھے ایک کتاب دیکھائی جس میں گولی جانے کا سوراخ تھا لیکن گولی کتاب سے نکل نہیں سکتی تھی ۔
دیکھنے والے کو یہ لگنا تھا کہ یہ عام کتاب ہے جس نے گولی کو روکا ہے لیکن اصل میں خاص کتاب بنائی گئی تھی جس نے گولی کو سینے تک جانے سے روکنا تھا لیکن جیسے ہی میں نے گولی چلائی وہ کتاب سےنکل کر میرے دیر ینہ دوست کے سینے پر جا لگی جس کے باعث میرے دیر ینہ دوست کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور خاتون کے خلاف کیس کی کروائی کی جا رہی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں