قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی منائی جارہی ہے

12:17 PM, 21 Dec, 2017

لاہور: قومی ترانے کے خالق اور نامور شاعر حفیظ جالندھری کو ہم سے بچھڑے آج 35 برس ہو چکے ہیں۔ 14  جنوری 1900 کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے تحریک پاکستان میں جذبوں کو گرمایا اور شاہنامہ اسلام میں اسلامی تاریخ کے مختلف واقعات بیان کیے۔ حفیظ جالندھری کو غزل اور نثر نگاری میں بھی کمال حاصل تھا۔ ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ نغمہ زر 1935 میں شائع ہوا۔ ان کی معروف نظم ’ابھی تو میں جوان ہوں‘، کئی عشرے گزرنے کے بعد بھی جوان ہے۔

حفیظ جالندھری نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ ’وطن ہمارا آزاد کشمیر‘ بھی تحریر کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 982 1 کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں