چیف جسٹس پاکستان کا ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم

12:12 PM, 21 Dec, 2017

ملتان: چیف جسٹس پاکستان نے ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کے ساتھ 30 دن کے اندر تمام سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عجلت میں جوڈیشل کمپلیکس بنانے کے احکامات کیوں دیئے گے۔ کھیتوں میں جا کر جوڈیشل کمپلیکس بنا دیا گیا اور جہاں پہنچنے میں 20 منٹ لگیں۔

دوسری جانب ملتان میں وکلاء کا نیو جوڈیشل کمپلیکس سے عدالتوں کی واپس پرانی کچہری منتقلی اور ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا 8 ویں روز بھی جاری ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے جب تک دونوں مطالبات نہیں مانے جائیں گے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

یادر رہے وکلا نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتوں کی عدم دستیابی پر احتجاج کیا تھا اور  کمپلیکس میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں