کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور کی سالگرہ کی تصاویرمنظر عام پر آگئیں

کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور کی سالگرہ کی تصاویرمنظر عام پر آگئیں

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کرینہ اور سیف کا بیٹا ایک سال کا ہو گیا ہے۔تیمور کی سالگرہ کی تصاویرمنظر عام پر آگئیں ہیں۔


تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیمور کی سالگرہ نہایت سادگی سے منائی گئی ہے سالگرہ سے ایک دن پہلے تمیورکو گاﺅں لے جایا گیا تھا اور سالگرہ کی تھیم نہ صرف جنگل رکھی گی تھی بلکہ کیک بھی جنگل تھیم کا ہی تھا۔


تیمور نے اپنی پہلی سالگرہ دادی، خالہ، ماں اور باپ کے ساتھ منائی ہے۔


یاد رہے کہ تیمور کی سالگرہ سے پہلے ہی سیف علی خان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تیاری شروع کر دی تھی تیمور خان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سیف نے ایک کروڑ تیس لاکھ کی گاڑی کا تحفہ دیا تھا۔ اور انہوں نے کہا تھا کہ اس گاڑی میں وہ اپنے بیٹے اور بیوی کرینہ کو لانگ ڈرائیو پر لے کر جائیں گے۔