لاہور: سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں سیاسی اسٹنٹ مین ہیں اور دونوں کی سوچ فاشسٹ ہے جو ایمانداری، وقار اور عزت سے لاعلم ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے اقدامات جمہوریت اور ترقی کے خلاف ہیں اور لگتا ہے کہ آصف زرداری بھی اسی گندے کھیل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو پاکستانی عوام کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں