فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے

فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پارٹی کے سینئر رہنما عامر خان کے درمیان اختلافات ختم کرا دیے گئے جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔ کراچی کےعلاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا جو تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہا۔

اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان جاری سرد مہری کو ختم کرانے کے لئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دونوں رہنماؤں کے تحفظات سنے اور گلے شکوے دور کر دیئے۔

اجلاس کے اختتام پر رابطہ کمیٹی اراکین نے سیلفی بھی لی جب کہ فاروق ستار آج دوپہر 2 بجے رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں