بھارت میں ہندوئوں نے عیسائیوں کی زندگی اجیرن کردی

12:09 AM, 21 Dec, 2017


نئی دہلی:بھارتی ہندو شدت پسندوں نے کرسمس تقریبات پر عیسائیوں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہندو شدت پسندوں نے ریاست اترپردیش میں عیسائی برادری کو دھمکی آمیز خط بھیجے ہیں۔ ہندو جگران منچ نے دھمکی دی ہے کہ کرسمس کی تقریبات اپنی ذمہ داری پر منائی جائیں۔


سنگ پریوار کی رکن تنظیم وشوا ہندو پریشد کی ذیلی تنظیم جگرن منچ نے عیسائیوں کے اسکولوں اور گرجاگھروں کو خطوط کے ذریعے دھمکی دی ہے کہ وہ کرسمس کی تقریبات اپنی ذمہ داری پرمنائیں۔ ہندو شدت پسندوں کی دھمکی کے بعد اتر پردیش کی حکومت نے پولیس حکام کو حکم دیاکہ وہ عیسائیوں کے گرجاگھروں اور اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھائیں اور کرسمس کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں