سابق صدر آصف علی زرداری سندھ اسمبلی کا پاس کردہ اقلیتی حقوق بل واپس لینے پر رضامند

سابق صدر آصف علی زرداری سندھ اسمبلی کا پاس کردہ اقلیتی حقوق بل واپس لینے پر رضامند

لاہور :  سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی کا پاس کردہ اقلیتی حقوق بل واپس لینے کیلئے رضا مندی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آصف زرداری نے سندھ اسمبلی کا پاس کردہ اقلیتی حقوق بل واپس لینے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا اور کہا کہ بل واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سراج الحق نے آصف زرداری کے بل واپس لینے پر رضا مندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں. مختلف مذاہب کو ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر با آسانی عمل پیرا ہیں ہر پاکستانی کا احترام کرتے ہیں خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو.