تحریک انصاف نے 25 دسمبر کو صوابی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 دسمبر کو صوابی میں جلسہ کرنے اور عوام کواس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہاہے کہ وہ اس جلسے میں اقتصادی راہدای (سی پیک) اور پاناما پیپرز پر بات کریں گے

10:47 PM, 21 Dec, 2016

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 دسمبر کو صوابی میں جلسہ کرنے اور عوام کواس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہاہے کہ وہ اس جلسے میں اقتصادی راہدای (سی پیک) اور پاناما پیپرز پر بات کریں گے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر کو دوپہر 2 بجے صوابی میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں، اس جلسے میں دو باتیں ہوں گی، ایک تو ہم سی پیک ہم اس منصوبے پر اپنے تحفظات بتائیں گے اور اس کیلئے تجاویز دیں گے کہ کیسے ایک منصفانہ طریقے سے سی پیک کا فائدہ تمام صوبوں کو دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں دوسری بات پاناما پیپرز پر ہوگی۔ ہم یہ بتائیں گے کہ پاکستان کیلئے کیوں یہ فیصلہ کن وقت ہے؟ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کس قسم کا پاکستان چاہیے ؟ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ یا تو اس ملک میں چور اور ڈاکو آتے رہیں اور پیسہ باہر بھیجتے رہیں یا پھر ہم اسے قائد اعظم کا پاکستان بنا لیں۔

مزیدخبریں