آئی سی سی رینکنگ: اسد شفیق کو برسبین ٹیسٹ کی اننگز کا صلہ مل گیا

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، برسبین ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلنے کی بدولت اسد شفیق ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے

09:56 PM, 21 Dec, 2016

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، برسبین ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلنے کی بدولت اسد شفیق ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے. برسین ٹیسٹ میں 145 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کو 5 درجے ترقی مل گئی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق اسد شفیق ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ایک درجے بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان گریم اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت نے ٹاپ 2 پوزیشنز پر قبضہ کرلیا ہے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے والے ایشون اور جدیجا عالمی رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ وہاب ریاض اپنے کرئیر میں پہلی بار عالمی رینکنگ میں 24ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں