پاک سوزوکی کمپنی مارچ 2017 میں سوزوکی کی سیلریو ماڈل متعارف کروائے گی۔ سوزوکی موٹر کمپنی کے گلوبل ہیڈ کنجی سیٹو نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کمپنی کا حصہ 50 فیصد ہے اور کمپنی کلٹس گاڑی کی بجائے نیا ماڈل آئندہ سال کے آغاز میں متعارف کروائے گی جس پر 110 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے پاکستان میں مجموعی طور پر 430 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئے ماڈل کو متعارف کروانے کے بعد کمپنی ملک میں پرزہ جات کی تیاری کے لئے 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
پاک سوزوکی کا 2017 میں نئی گاڑی لانے کا اعلان
07:18 PM, 21 Dec, 2016