بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں 2.03 فیصد اضافہ

07:14 PM, 21 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: مالی سال 2016-17 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں 2.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران اکتوبر 2016 میں شعبہ کی شرح نمو 2.35 فیصد زائد رہی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 36 مختلف مصنوعات میں 4 ماہ دوران 1.27 فیصد کی شرح ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں آئرن اینڈ سٹیل کے شعبہ کی ترقی 12.93فیصد زائد رہی ہے جبکہ الیکٹرونکس کے شعبہ میں 12.91 فیصد کی شرح سے ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح نان میٹیلک منرل پراڈکٹس کے شعبہ کی شرح نمو 10.62 فیصد، فرٹیلائزر میں 4.24 فیصد، آٹو موبائیلز میں 4.45 فیصد، فارما سیوٹیکلز 6.7 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کے شعبہ میں 3.11 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جولائی تا اکتوبر کے دوران کے بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں