روسی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جائے گا, داعش کی دھمکی

روسی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جائے گا, داعش کی دھمکی

داعش دہشت گرد گروہ نے ایک پیغام میں دھمکی دی ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں روسی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے بدھ کے روز پی ڈی ایف کے ذریعے دنیا کے مختلف ملکوں میں روسی سفارت خانوں اور دیگر مقامات سے متعلق معلومات کی ایک فائل جاری کی ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوگینڈا، جمہوریہ آذربائیجان، البانیہ اور کئی دیگر ممالک میں روس کے سفارت خانے داعش گروہ کے نشانے پر ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں روس کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں