لندن: دنیا بھر میں رواں سال57 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے ۔ صحافت کی آزادی کے لئے کام کرنے والے گروپ رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال کے دوران صرف شام میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 19 ہے ۔
دوسرے نمبر پر سب سے ذیادہ10 ہلاکتیں افغانستان میں ہوئیں جبکہ میکسیکو 9 صحافیوں کی ہلاکت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، 2016 میں عراق میں فرائض کی انجام دہی کے دوران 5 صحافی ہلاک ہوئے ۔ رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں 2015 ئ میں ہونے والی ہلاکتوں سے کچھ کم ہیں۔
جس کی وجہ یہ ہے کہ صحافیوں کےلئے خطرناک ممالک جیسے افغانستان ، عراق ، یمن اور خصوصا شام سے صحافیوں کی بڑی تعداد محفو ظ ممالک چلی گئی رپورٹرز دو آئوٹ بارڈرزنے مزید کہا ہے کہ 2016 کے دوران 9 بلاگرز اور 8 میڈیا ورکرز بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔