سڈنی: آسٹریلیا نے بگ بیش میں آندرے رسل کی جانب سے ’سیاہ‘ بیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ویسٹ انڈیز سکے مایہ ناز آل راؤنڈر آندرے رسل نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے سڈنی سکسرز کے خلاف افتتاحی میچ میں سیاہ بلیڈ اور پنک ہینڈل والا بیٹ استعمال کیا تھا۔ شروع میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں اس کی اجازت دی گئی تھی. مگر میچ آفیشلز کی جانب سے کہا گیا کہ سیاہ بیٹ رنگ چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے گیند پر بھی دھبے پڑ جاتے ہیں، اس لیے آفیشلز نے آندرے رسل کو اب اس کے استعمال سے روک دیا ہے۔ بی بی ایل کے چیف انتھونی ویریرڈ نے کہاکہ میچ آفیشلز کی جانب سے ملنے والے فیڈ بیک کی وجہ سے ہم نے رسل کو دی جانے والی اجازت واپس لے لی۔
بگ بیش میں آندرے رسل کے سیاہ بلے پر پابندی عائد کر دی
06:26 PM, 21 Dec, 2016