برلن: جرمن دارالحکومت کی کرسمس مارکیٹ پر حملے کے اصل ملزم کی تلاش نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والے ٹرک کے اندر سے ایک تیونس کے باشندے کی شناختی دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔
تیونس کے اس شہری نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ حملہ آور یہ دستاویزات ٹرک میں بھول گیا ہو یا پھر تحقیقات کو کسی غلط رخ پر ڈالنا اس کا مقصد ہو۔
پولیس کے مطابق اس تناظر میں ابھی تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔