1000 اور 500 روپےکے نئے بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

06:03 PM, 21 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: حکومت نے نئے پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق1000 اور 500 روپے کے نئے پرائز بانڈ متعارف کروانے کےلئے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ حکومت نے عوام کو بچت سکیموں میں لانے کےلئے یہ اقدام اٹھایا ہے اس سے قبل 200، 750، 1500، 7500، 15000، 25000 اور 40 ہزار کے بانڈ مارکیٹ میں زیر گردش ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت 8 نئے بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے پہلے مرحلہ میں 1000 اور 500 کے بانڈ متعارف کروائے جائیں گے، بعد ازاں دیگر بانڈز کا اجرا کیا جائے گا۔

اس وقت سٹیٹ بینک 15 دن کے بعد پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کرتا ہے جس کے بعد بڑھ جائے گی اور ہر ہفتہ قرعہ اندازی متوقع ہو گی۔

مزیدخبریں