آدم خور گڑیا خریدیئے، قیمت صرف 7 لاکھ روپے

امریکہ کی ایک خاتون کو خیال آیا کہ کیوں نہ آدم خور ( زومبی)، خونخوار اور پراسرار گڑیائیں بناکر آن لائن فروخت کی جائیں

05:39 PM, 21 Dec, 2016

واشنگٹن: امریکہ کی ایک خاتون کو خیال آیا کہ کیوں نہ آدم خور ( زومبی)، خونخوار اور پراسرار گڑیائیں بناکر آن لائن فروخت کی جائیں۔ اب ان کا یہ کاروبار چل پڑا ہے اور وہ ایک گڑیا کو سات لاکھ روپے تک میں فروخت کررہی ہیں۔ ان کی کمپنی کا نام ٹوسٹڈ بین اسٹاک ہے۔

بین شینین نے چھ سال قبل ایک ایسی ہی ہولناک گڑیا بناکر اپنی دوست کو تحفے میں دی تھی۔ اس کے بعد وہ ڈریکولا ، آدم خور، خوفناک اور پراسرار گڑیا بناکر کامیابی سے فروخت کررہی ہیں جن کی قیمت 5 سے 7 لاکھ روپے تک ہے۔ بینن نے گزشتہ برس ایسی کئی گڑیا فروخت کرکے لگ بھگ ایک کروڑ روپے کی رقم کمائی ہے۔ اب انہوں نے ایک بڑا گھر خریدا ہے اور ایک قیمتی لگژری بوٹ بھی خریدی ہے۔ہر گڑیا کو بنانے میں انہیں 20 سے 30 گھنٹے لگتے ہیں اور اب تک وہ 600 کے قریب گڑیا بنا چکی ہیں جو ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوتی ہیں۔ اس کرسمس پر انہیں بے تحاشہ آرڈر موصول ہوئےہیں۔ ان کےخریدار گڑیا دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور اب تک کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں