بھارت میں ارب پتی '' چائے والا '' گرفتار

03:43 PM, 21 Dec, 2016

احمد آباد :  بھارت میں ایک ایسا "چائے والا " پکڑا گیا جو کہ ارب پتی ہےبتایا گیا ہے کہ 50 سالہ کشور بھجیاوالا نے شہر سورت میں 20 سال قبل چائے کا کھوکھا لگاکر کمائی کا ذریعہ شروع کیا۔ اسکے کھوکھے پر آلو کے چپس بسکٹ سنیکس وغیرہ بھی بکتے تھے۔ آہستہ آہستہ وہ کاروبار بڑھاتا رہا اب رہ گجرات ایک بڑے فنانسرز میں شمار ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی کی کالے دھن کے خلاف مہم کے سلسلے میں چھان بین کے دروان محکمہ انکا ٹیکس نے کشور بھیجاوالا کے اثاثں اور دولت کا پتہ چلایا جو 6 ارب روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ 11 کروڑ کا سونا اور زیورات اسکے علاوہ ہیں۔ کشور مودی کی جماعت بی جے پی اور اس کے رہنماﺅں کو بھی بھاری چندہ دیتا رہا ہے مگر برا وقت آتے ہی بی جے پی بھی بھجیا والا سے انجان بن گئی۔

مزیدخبریں